4 جولائی 2015 - 01:12
ویانا میں امریکا کے وزیر توانائی سے علی اکبرصالحی کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ویانا میں امریکا کے وزیر توانائی سے ملاقات کی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکا کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز سے ملاقات میں ایٹمی معاہدے تک پہنچنے کی راہوں کا جائزہ لیا- اسی طرح ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے جمعے کو ویانا میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید سے ملاقات کی-
ایران اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے بھی جمعے کو ویانا میں ملاقات اور گفتگو کی- واضح رہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات بدستور جاری ہیں اور جامع ایٹمی معاہدے کے حصول کی کوشش، کی جا رہی ہے-

.......

/169